صدر طیب اردوان رواں سال کے اختتام پرعراق کا دورہ کریں گے، ترک وزیرخارجہ

بغداد(اے پی پی) ترکی کے وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلونے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان رواں سال کے اختتام پرعراق کا دورہ کریںگے جہاں وہ بغداد میں ہونے والی چوتھی سٹریٹیجک کونسل میں بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے یہ بات دورہ عراق کے کے دوران بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم سے ملاقات میں کہی۔

ای پیپر دی نیشن