راولپنڈی (جنرل رپورٹر)حکمرانوں کی عدم برداشت اور انتقامی روئیے کھل کر سامنے آچکے ہیں ،حکمرانوں کی منتخب بلدیاتی اداروں کے بعد زکٰوۃ کمیٹیوں پر بری نظر دراصل عوام کو تصدیق کے حق سے محروم کرنے کا منصوبہ ہے ،یہ سراسر پنجاب کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ مقامی زکٰوۃ کمیٹیوں کو بنے ہوئے ابھی ایک سال بھی ہے ۔ان خیالات کااظہار مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقبول احمد خان نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب بھر میں مقامی زکٰوۃ کمیٹیاں توڑنا غیر قانونی ،غیر جمہوری اورغیر اخلاقی اقدام ہے ،غربائ،یتیموں ،مسکینوں اور بے سہارا لوگوں کو رمضان المبارک میں زکٰوۃ اور علاج معالجے سے محروم کرنا حکمرانوں کی بدنیتی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔