راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اسلام مزدورکے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے، ہمارے مذہب اسلام میںمزدور کے حقوق کا خیال رکھنے کے لئے واضح احکامات موجود ہیں ،پیارے آقا محمد ﷺ نے فرمایا مزدور کی مزدوری اس کے پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردو ۔ ان خیالات کا اظہار آئی ٹی سیکر ٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری بلال نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔