واشنگٹن(این این آئی)ایک امریکی واچ ڈاگ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان امن کے لیے اس وقت تک تیار نہیں جب تک ملک کی اعلی قیادت طالبان کے معاشرے میں دوبارہ انضمام کے لیے باقاعدہ حکمت عملی کا تعین اور بد عنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کرتی اور منشیات کے مسئلے سے نہیں نمٹتی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ رپورٹ اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن (سیگار)کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی ۔رپورٹ میںکہاگیاکہ افغانستان امن کے لیے اس وقت تک تیار نہیں جب تک ملک کی اعلی قیادت طالبان کے معاشرے میں دوبارہ انضمام کے لیے باقاعدہ حکمت عملی کا تعین اور بد عنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کرتی اور منشیات کے مسئلے سے نہیں نمٹتی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی حکومت افغان سکیورٹی دستوں پر سالانہ پانچ بلین ڈالر خرچ کرتی ہے۔