اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق سینیٹرفیصل رضاعابدی کوباعزت بری کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف سماعت ہوئی ۔جہاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فیصل رضا عابدی سمیت دیگر شریک ملزمان کو بری کردیا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2018 میں سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے بیان پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کیس دوسرے بینچ منتقل کردیا تھا۔
جہاں پولیس کی جانب سے فیصل رضاعابدی کیخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعدازاں 10 اکتوبر کو پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر سے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما فیصل رضا عابدی کو گرفتار کیا تھا۔