اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے ملک کے قبائلی علاقوں کے سب سے زیادہ دورے کئے اور قبائلیوں کو گلے سے لگایا۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے جراتمند مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہوا۔