پاکستان مسلم لیگ نون نے رانا تنویر حسین کوشہبازشریف کی جگہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا ہے۔اس سلسلے میں فیصلہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں کیاگیا ۔خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی رہنما مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ۔پاکستان مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر نے یہ فیصلہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نوازشریف کی مشاورت کے بعد کیا ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین بننے کے خواہشمند نہیں تھے اورانہوں نے یہ عہدہ مشترکہ حزب اختلاف اور پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اصرارپر قبول کیاتھا۔