جموں (کے پی آئی )کنٹرول لائن پر مینڈھرسیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے سترہ سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کشیدگی کے نتیجہ میں 17سالہ گلفراز احمد ولد محمد رشید ساکن ٹائیں منکوٹ شہید ہوا ۔گلفراز شام کے وقت اپنے گھر کے باہر تھاکہ اچانک ایک مارٹر گولہ اس کے قریب آن گراجس کی زد میں آکر وہ شہید ہو گیا۔اسی دوران بھائی کو خون میں لت پت دیکھ کر بڑا بھائی اسے اٹھانے کیلئے دوڑا جو دوسرے مارٹر گولے کی زد میں آکر زخمی ہواتاہم خوش قسمتی سے اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ شام کے وقت جب وہ افطاری کی تیاری میں مصروف تھے تو گولہ باری اور فائرنگ شروع ہوگئی جس دوران کئی مارٹر گولے رہائشی علاقوں میں گرے ۔ پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا۔
کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی جاری، ایک بھائی شہید ، دوسرا زخمی
May 02, 2020