اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) فری اینڈ فیئر ایکشن نیٹ ورک فافین نے اپنے ایک تازہ ترین سروے میں بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں 26 فیصد خواتین ورکرز کو ملازمتوں سے فارغ کیا جاچکا ہے۔ فافین کی سروے رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تاجروں کو ہدایت کریں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ نہ کیا جائے۔ یوم مئی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں فافین نے کہا کہ اس کے سروے کے مطابق ملک میں 26 فیصد خواتین کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ 14 فیصد کو قبل از وقت جب کہ 12 فیصد کو لاک ڈاؤن کے بعد فارغ کیا گیا ہے۔ فافین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس اعلان کے باوجود کہ نجی اداروں کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے خصوصی پیکج دے گی اوربلاسود قرضوں کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کر دی گئی ہے مختلف ادارے ملازمین کو فارغ کررہے ہیں۔
لاک ڈائون سے26فیصد خواتین کو ملازمتوں سے نکالا جا چکا: فافین
May 02, 2020