لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ، متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان، جمعیت علماء پاکستان اور وفاق المساجد والمدارس پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم تشکر و تحفظ ختم نبوت منایا گیا۔ ملک بھر کے علماء و مشائخ، آئمہ و خطباء نے جمعۃ المبارک کے مختصر خطبہ میں عقیدہ ختم نبوت بیان کیااورحکومت کی جانب سے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں آ ئین کو نہ ماننے تک شامل نہ کرنے کے فیصلے پرتشکر کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ میں اور آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے لیکن قادیانیت کوئی مذہب نہیں بلکہ گروہ ہے، جوشعائر اسلام کا نام لے کردنیا کو دھوکہ دے رہا ہے اور پاکستان کے آئین و قانون کو تسلیم نہیں کرتا، اس لئے پاکستان کے عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ جب تک وہ اپنے آپ کو غیرمسلم نہ مانے اور پاکستان کے آئین و قانون کی بالادستی تسلیم نہ کرے اس وقت تک اسے کسی قسم کی سرکاری یا غیرسرکاری سطح پر نما ئندگی نہیں ملنی چاہئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرکے درست فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد والمدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،ڈاکٹر سعید عنایت اللہ ، مولانا اسد زکریا قاسمی ،مولانا محمد خان لغاری ،مولانا عبدالکریم ندیم ، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا محمد حنیف بھٹی، علامہ غلام اکبر ساقی ، مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، قاضی مطیع اللہ سعیدی , مولانا اسید الرحمٰن سعید،پیر اسد حبیب شاہجمالی، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا زبیر عابد،مولانا ابو بکر صابری ، مولانا نعمان حاشر ، علامہ طاہر الحسن ،قاری عصمت اللہ معاویہ مولانا محمد اشفاق پتافی،مولانا محمد شفیع قاسمی،مولانا عثمان بیگ فاروقی مولانا شکیل قاسمی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا احسان احمد حسینی و دیگر نے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے مختصرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا متفقہ، اساسی اور اہم ترین عقیدہ ہے۔ دین اسلام کی پوری عمارت اس اعتقاد پر کھڑی ہے۔ یہ ایک ایسا حساس عقیدہ ہے کہ اگر اس میں شکوک و شبہات کا ذرا سا بھی شائبہ پیدا ہو جائے تو ایک مسلمان اپنی متاعِ ایمان کھو بیٹھتا ہے ۔ اس موقع پر چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں علماء کرام نے ’’ختم نبوت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیے۔یوم ختم نبوت کے موقع پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی اسلام کے دشمن اور پاکستان کے غدا ر ہیں۔ قادیانی اپنا غیر مسلم ہونا تسلیم کرلیں تو خیر مقدم کریں گے۔قادیانی سب سے مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شاد باغ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کی اولاد خود کو غیر مسلم ہونے کا اعلان کریں۔ قادیانیوں نے آج تک آئین پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا۔صاحبزادہ حسین رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیت ایک فتنہ ہے۔1973ء کے بعدجتنے بھی الیکشن ہوئے اس میں کسی بھی قادیانی نے بطور اقلیت نہ حصہ لیا اور نہ ہی ووٹ ڈالا۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں۔حکومت پاکستان قادیانیوں کو کسی عہدے یا کمیشن کا حصہ بنانے سے باز رہے۔مولانا ذوالفقار رضوی نے کہا کہ قادیانی مسلسل آئین پاکستان کو تسلیم نہ کرکے باغی و غدار کا کردار ادا کررہے ہیں۔قادیانیوں کی اولاد کو اقلیت قرار دینے سے پہلے دستور ِ پاکستان اور پارلیمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا۔جمعۃ المبارک کو ’‘ یوم ختم نبوت‘‘ کے طور پر منانے کی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت‘ سنی اتحاد کونسل تھریک لبیک یا رسول اللہ‘ جماعت اسلامی‘ مرکزی جمعیت علماء اسلام‘ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی‘ پاکستان سنی تحریک اور جمعیت علماء پاکستان سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے بھی اپیل کی تھی۔
ملک بھر میں جمعۃ المبارک کو یوم ختم نبوت کے طور پر منایا گیا
May 02, 2020