اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ میں کہا ہے پکلہ سے ڈی آئی خان تک موٹرویز پر کام جاری ہے۔ چار لین کا موٹروے 292 کلومیٹر طویل ہے۔ موٹروے کی تعمیر کا 69 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ تکمیل کے بعد 5 گھنٹے کا فاصلہ ڈھائی گھنٹے میں طے ہو گا۔