قادیانی اسلام اور پاکستان کے غدارہیں:پیرعبدالخالق القادری

May 02, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر مرکزی جماعت اہل سنت پیر عبدالخالق القادری اورپیر سید عرفان شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں اور آج تک انہوں نے اپنے آپ کو اقلیت نہیں مانا اور نہ ہی وہ اپنے آپ کو اقلیت اور غیر مسلم تسلیم کرتے ہیں تو پھر ایسے معاملات کو وفاقی کابینہ میں زیر بحث لایا جانا مسلمانوں کی دل آزاری کے مترادف ہے۔ بعض قادیانی نواز قوتیں اس کوشش میں ہیں کہ کسی طریقے سے ان کیلئے رعایت کی کوئی صورت نکالی جائے مگر ایسی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ حضور اکرمؐکی ختم نبوت کا مخالف دین اور آئین کی رو سے کافر ہے اور عاشقان رسول اس پر کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہم حکومت وقت کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے موضوعات کو بار بار زیر بحث لا کر مسلمانوں کے جذبات نہ ابھارے اور اس مسئلے پر اپنا دو ٹوک موقف قوم کے سامنے رکھے۔

مزیدخبریں