جزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2ہزار سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

May 02, 2020

لاہور(نامہ نگار)کروناوائرس کے خدشات کے پیش نظر لاہور پولیس کاجزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔دفعہ 144 و دیگر قوانین توڑنے پراب تک2 ہزار 138ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیاہے۔ناکوں پر2لاکھ 6691 شہریوں کوروکاجاچکا ہے۔ایک لاکھ 96ہزار 148شہریوں کو وارننگ دی گئی۔ایک لاکھ 84 ہزار 470گاڑی و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

مزیدخبریں