لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدنے گزشتہ روز نماز جمعہ سے پہلے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر میں مختلف مساجد کا دورہ کیا۔سی سی پی اونے جامعہ مسجد ایل او ایس، جامعہ مسجد قادسیی، جامعہ عائشہ،جامعہ مسجد شاہ عنایت قادری سمیت مختلف مساجد کے وزٹس کئے اورحکومتی 20 نکاتی ہدایات کے عملی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ذوالفقار حمید نے یوم مزدور کے موقع پر کہا کہ دھرتی کی تعمیر و ترقی میں مزدوروں کا خون پسینہ شامل ہے۔