روزہ تقویٰ اور قرب الٰہی کا ذریعہ ہے مولانا فضل ا لرحمان بن محمد

May 02, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے کہا کہ روزہ تقویٰ اور اعتدال کی زندگی سکھاتا ہے جو قرب الٰہی کا ذریعہ بنتا ہے مسلمان کو ہر اس کام سے بچنا چاہئے جو قرآن و سنت کے مطابق نہ ہو رمضان المبارک میں متقی اور پرہیزگاری کا جو موقع ملا ہے اس کو ضائع نہیں کرنا چاہئے رمضان کے آغاز میں رحمت اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں شیطان کو روک دیا جاتا کہ وہ مسلمان کو برائی کی طرف لگائے رمضان میں مسلمانوں کا رخ مساجد کی طرف زیادہ ہو جاتا ہے اور نیکی و صدقہ خیرات حاجت مندوں کی مدد کرنے کی رغبت پیدا ہوتی ہے۔

مزیدخبریں