وزیرمذہبی امور کی نیشنل کمیشن کو سفارش کا خیر مقدم کرتے ہیں:عطاء المہیمن

May 02, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار )متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے نیشنل کمیشن فارمینارٹیز کو بھیجی گئی اس سفارش کاخیر مقدم کیا ہے کہ کوئی قادیانی نمائندہ کمیشن میں نہ رکھا جائے۔قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ،مولانا زاہد الراشدی ،حافظ عاکف سعید ،مولانا عبدالروف فاروقی ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور دیگر رہنماؤں نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے قومی کمیشن برائے اقلیتی امور کو بھیجی گئی اس سمری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب نبی کریمؐ کے منصب رسالت وختم نبوت کا اعجاز ہے کہ قادیانی اور قادیانی نواز حلقے ایک دفعہ پھر ناکام اور نامراد ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں