کابل(آن لائن+ این این آئی) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں16 فوجی اور 19طالبان جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ لوگر کے ضلع باریکی باراک میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ اس وقت ہوئی جب طالبان کے ایک گروپ نے سکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی تاہم فورسز نے جوابی کارروائی کر دی ۔ جھڑپ میں تین فوجی اور17 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب شمالی صوبے بلخ میں ایک جھڑپ کے دوران طالبان نے افغان فوج کے 13 سپاہیوں کو ہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا۔ صوبائی کونسلرز سخی لالا اور محمد امین دار صوفی کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں بلخ کے ضلع زارے میں حملے کیا۔نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا میں طالبان کے جنگجوؤں کے ایک گروپ نے صوبائی دارالحکومت گردیز کے علاقے میں افغان فوج پر حملہ کیا تھا اور جوابی فائرنگ میں 2 جنگجو مارے گئے۔
افغانستان میں جھڑپیں‘16فوجی ، 19طالبان ہلاک،متعدد زخمی
May 02, 2020