واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) کے سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے استعمال کے لئے تیار کردہ وینٹی لیٹر کی منظوری دیدی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم بریڈن سٹائن نے کہا ہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی طرف سے وینٹی لیٹر کی منظوری اس بات کی بہتر مثال ہے کہ حکومت بحران کے وقت کیا کرسکتی ہے اور یہ وینٹی لیٹر کی تیاری اور اس کے استعمال کی منظوری ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
امریکی انتظامیہ نے ناسا کی جانب سے کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے تیار کردہ وینٹی لیٹر کی منظوری دیدی
May 02, 2020