ریاستوں اور سرحدی علاقوں اور انسداد منشیات کے وزیر شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیس روپے تک کمی کے ذریعے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر غریب اور عوام دوست رہنماء ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات سمیت خطے میں کم ترین سطح پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب صوبے قیمتوں اور سفری کرایوں میں کمی کے ذریعے عوام تک ثمرات کی منتقلی یقینی بنائیں.