عمران خان قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں قومی یکجہتی کوسبوتاژکیا:رانا ثنااللہ

May 02, 2020

فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ خان نے کہاہے کہ عمران خان میں قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں،انہوںنے قومی یکجہتی کوسبوتاژکیا،اگروہ لاک ڈائون سے قبل تمام پارلیمانی جماعتوں کو بلاتے توعمل درآمدپرسب آمادہ ہوسکتے تھے ان کی انا،ضداورتکبرکی وجہ سے مسئلہ حل نہیںہوا ،وزیراعظم نے بغیرسوچے سمجھے لاک ڈائون کافیصلہ کیاجبکہ سندھ حکومت نے سوچ کرکیااس کے باوجودوفاق اورسندھ کے درمیان محاذآرائی ہے۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر حکمران اشرافیہ نے لاک ڈائون کروایاہے تو وزیراعظم کے پاس کوئی اختیارنہیں۔کابینہ میں فیصلے ان کی مرضی سے کم زیادہ کسی اورکی مرضی سے ہوتے ہیں۔کل وہ کہہ دیںگے کہ کا بینہ اپنی مرضی سے فیصلے کرتی رہی اور ملک ڈبودیا ۔ایلیٹ کلاس انہیںبندگلی میںلاک کردے گی اوروہ اندھیرے میںگم ہوجائیںگے۔انہیںآج بھی چاہئے کہ قومی یکجہتی کے لئے پارلیمانی جماعتوںکی قیادت کے ساتھ بیٹھیںقومی یکجہتی کے لئے ایس اوپیزکے تحت پارلیمنٹ کااجلاس بلاکراسے براہ راست دکھایاجائے تاکہ قوم کوپتہ چلے کہ اپوزیشن اورحکومت کیاکررہی ہے،ہم سپیکر سے کسی کے لئے پروڈکشن آرڈرکامطالبہ نہیںکریںگے کیونکہ وہ تو اپنے سامنے بیٹھی مکھی بھی نہیںاڑا سکتے ۔ عمران خان اپوزیشن لیڈرسمیت کسی سے ہاتھ نہیںملاتے اب کروناکی وجہ سے ان کایہ مسئلہ حل ہوگیا وہ سب کودورسے سلام کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ تمام اداروںکی ماںہے ڈاکٹرز سمیت تمام ادارے کام کررہے ہیںمگرماںخاموش ہے حالانکہ سب سے زیادہ ذمہ داری پارلیمنٹ کی ہے،اگرسپیکرقومی اسمبلی ،گورنراورسندھ کے وزیرکوکرونا ہوسکتا ہے توپارلیمنٹ میںکسی ایک کوہوجائے گاتوکیاہوگا؟۔

مزیدخبریں