دبئی ( آن لائن )اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) سے وابستہ انسانی حقوق کے ایک گروپ نے سعودی عرب میں مختلف جرائم پر کوڑوں اور نوعمروں کو سنگین جرائم پر سنائی گئی سزائے موت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اوآئی سی کے تحت آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ان تبدیلیوں سے سعودی عرب کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے تقاضوں اور اسلام کے فلسفہ انصاف کے اصولوں کے مطابق داخلی قانون سازی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔‘‘سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے گذشتہ ہفتے ماتحت عدالتوں کے نظام میں ایک شاہی فرمان کے تحت کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔