وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ کورونا کے باعث بیروزگار ہوجانے والے افراد کےلیے ویب سائٹ کا آغاز کررہے ہیں جہاں وہ اندراج کرکے رقم حاصل کرسکیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے روزگار پروگرام پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک ویب سائٹ کا اجرا کر رہے ہیں جس کے تحت بے روزگار افراد ویب پورٹل پر خود کو رجسٹرڈ کروائیں ۔ لاک ڈاؤن سے بے روزگار افراد کی مشکلات سے آگا ہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام جیسی کوئی مثال نہیں ، ہماری کوشش ہے کہ سب سے پہلے غریبوں تک پہلے پیسے پہنچیں ، احساس پروگرام کے تحت تین ہفتے میں 81ارب 61 لاکھ خاندانوں میں پیسے بانٹے گئے، اتنے تھوڑےوقت میں اتنازیادہ پیسہ بانٹاگیا ہے۔ سب سے زیادہ مجبوراورغریب طبقے میں پیسہ بانٹاجائےگا۔ کورناکی وجہ سے کئی لوگ بیروزگارہوگئےہیں، جولوگ ویب سائٹ پر رجسٹرکریں گےان کواپنا پرانےادارےسے متعلق بتانا ہوگا . رجسٹرڈہونےوالےلوگوں کی سکروٹنی کرائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ فنڈ میں امدادی رقم دینےوالوں کاشکریہ اداکرتاہوں۔ جوپیسہ لوگ دےرہےہیں اس کوشفاف طریقےسے مستحق لوگوں تک پہنچایاجائےگا۔ فنڈ میں جوبھی پیسہ دیاجائےگا تواس کاچارگنا حکومت دےگی ۔ میں خود بھی ان پیسوں کی مانیٹرنگ کررہا ہوں۔ ہمیں احساس ہے کہ کئی لوگوں کو ویب سائٹ پر نام اندراج کرانا نہیں آئے گا اس کے لئے ٹائیگر فورس مدد کو آئیں ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت زیادہ لوگ متاثرہوئےہیں، دیہاڑی داروں کوکنسٹرکشن انڈسٹری سے روزگارملےگا ۔ برصغیر میں سب سے کم پٹرول کی قیمت پاکستان میں ہے،ہم نے 30روپے پٹرول کی قیمت ایک مہینے میں کم کی کیونکہ پٹرول ہرشخص کی ضرورت ہے۔ ایک ماہ میں 45 روپے پٹرول کم کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہامیرممالک بھی سمجھتےہیں کہ وہ ہرمتاثرشخص تک نہیں پہنچ سکتے، نیویارک میں ہزاروں لوگ مرگئےانہوں نےبھی اپنی کنسٹرکشن انڈسٹری کھول لی ہے۔ امیرسے امیرحکومت بھی لاک ڈاؤن میں لوگوں کاخیال نہیں رکھ سکتی ۔ وزیراعظم کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے ویب پورٹل کی تفصیلات بیان کیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے آپ کا شناختی کارڈ اور موبائل فارم مانگا جائے گا، اس کے بعد سسٹم پر وائرس سے بچاؤ کے لیے تصدیق کی جائے گی اور نادرا سے منسلک فارم کھلے گا جس میں تنخواہ اور پیشے کی تفصیلات پوچھی جائیں گی۔
کورونا کےباعث بیروزگارہوجانیوالےافراد کیلئےویب سائٹ کاآغاز کررہےہیں : وزیراعظم
May 02, 2020 | 16:02