جنڈ ( نامہ نگار) شگاگو کے مزدوروں کی عظمتوں کو ہمارا سلام وطن عزیز کے ہر شہری کے مکان کی بنیادوں میں مزدور کا پسینہ شامل ہے مزدوروں کی محنت و قربانی سے ہمارا ملِک تعمیر وترقی کے منازل طے کرتا جارہا ہے ظلم ہے وہ شخص جو مزدور کی اجرت بروقت ادا نہیں کرتا ہمیں اپنے ان محنت کش مزدور کی بھرپور قدر کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہار پروفیسر علامہ عبدالجلیل قادری اور منہاج القرآن کے ناظم ویلفیئر فاؤنڈ یشن تحصیل جنڈ ملِک محمد عدیل اعوان نے گذشتہ پاکستان عو امی تحریک تحصیل جنڈ کے زیر اہتمام انجمن تحفظ حقوق تاجران جنڈ کے صدر قاری عبدالوحید اعوان چیف آرگنائزر حاجی محمد نعیم کھوکھر جنرل سیکرٹری ملِک محمد ریاض جابہ چوھدری محمد سعید پپو کے کاروباری آفس میں یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر دی گئی عظیم الشان افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری طاہر معین قادری چوھدری آفتاب احمد محمد اشفاق احمد نقشبندی علامہ مفتی محمود الحسن پیر محمد حفیظ شاہ نقشبندی ملِک محمد بشیر اعوان پیر سید محمد عمران حیدر شاہ گیلانی آفتاب احمد ودیگر شریک تھے ۔