جبر(نامہ نگار)اظہر حسین ،زبیر حسین اور عمر حسین کی جانب سے اپنے والدین کے ایصال ثواب کی نیت سے فریزر گلبہار الجنت ایمبولینس سروسز موہڑہ بھٹیاں میں پہنچا دیا گیاگلبہار الجنت ایمبولینس سروسز کے زیر اہتمام غریب مساکین افراد کی خد مت کے لیے کوشاں ہے حسب معمول اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سیاسی شخصیات اظہر حسین ،ذبیر حسین اور عمر حسین کی جانب سے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے میت کو محفوظ کرنے والا فریزر عطیہ کیا گیا اور روڈ پر واٹر کولر نصب کر دیا گیا اس سلسلہ میں باقاعدہ ایک تقریب منعقد کی گئی اورجس میں دور دراز سے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر اونر چوہدری گلبہار نے کہا ہے کہ اس ٹرسٹ کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں فوتگی کی صورت میں کفن دفن سے لیکر میت کو بوجہ مجبوری محفوظ رکھنے تک تمام سہولیات عوام کو میسر ہو ں گی اور کسی ناگہانی صورت میں ایمبولینس کی سروس بھی مہیا کی جاتی ہے۔