ابوظہبی کے ولی عہد کا خاتون مکینک کوفون،مزاحیہ انداز میں گفتگو

ابوظہبی(این این آئی)ابوظہبی کے ولی عہد کا خاتون مکینک کوفون،مزاحیہ انداز میں گفتگوکی۔  الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی لڑکی سے رابطہ کیا۔جو گاڑیوں کی مرمت کرتی دیکھی گئیں۔ ولی عہد محمد بن زاید آل نہیان نے گاڑیوں کی مرمت کرنے والی ھدی المطروشی سے رابطہ کیا اور مزاحیہ انداز میں اس سے بات کی۔ یہ گفتگو المطروشی کے لیے خوش گوار حیرت سے کم نہ تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی ولی عہد نے ھدی المطروشی کو فون کیا مگر اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔ المطروشی گاڑیوں کی مرمت کی ایک ورکشاپ چلاتی ہیں۔ الشیخ محمد بن زاید نے کہا کہ میرے پاس ایک گاڑی ہے اور میں آپ سے اس کی مرمت کرانا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے سنا کہ ھدی المطروشی نامی لڑکی گاڑیوں کی مرمت کا کام کرتی ہے تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔گفتگو میں الشیخ محمد زاید نے کہا کہ بعض لوگ اوائل عمر میں ہی مثال قائم کر دیتے ہیں۔ ہمیں اپنے ایسے بچوں پر فخر ہے۔ ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں اور آپ کو کچھ بھی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جیسے لوگ دوسروں کے لیے مثال قائم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن