اسلام آباد (خبر نگار) امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے واپسی کا آغاز امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجوں کے مکمل انخلاء کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا ہے۔ نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان میں جاری جنگ کو ’ہمیشہ کی جنگ‘ کہہ کر پہلی ستمبر تک وہاں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یکم مئی ہفتہ کے روز سے انخلاء شروع ہوگیا ہے۔ جو 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔ افغان سکیورٹی فورسز واپس لوٹنے والے امریکی اور نیٹو کے فوجی دستوں پر کسی بھی حملے سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ ہیں۔ امریکہ کے طالبان کے ساتھ سنہ 2020ء میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت امریکی افواج کو یکم مئی تک انخلاء کرنا تھا۔ لیکن صدر بائیڈن نے اس ڈیڈ لائن کو واپس لینے پر زور دیا۔ طالبان کا مؤقف ہے کہ امریکہ کا انخلاء کے ٹائم ٹیبل پر عمل نہ کرنا معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ جنگجو اب ایسے کسی معاہدے کے پابند نہیں کہ وہ غیر ملکی فوجوں پر حملے نہیں کریں گے۔
افغانستان سے امریکی‘ نیٹو افواج کا باقاعدہ انخلاء شروع‘ سکیورٹی ہائی الرٹ
May 02, 2021