اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئر مین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سوکی کناری پن بجلی منصوبے کا تقریباً ساٹھ فیصدکام مکمل ہو چکا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لائحہ عمل کے تحت آئندہ سال دسمبر میں فعال ہو جائے گا۔884میگا واٹ پن بجلی منصوبہ کا غان میں دریائے کنہار میں واقع ہے اور اس منصوبے کی مجموعی لاگت دو ارب ڈالر ہے۔