اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر نے پوائینٹ آف سیل سسٹم کیساتھ منسلک ہونیوالے بڑے ریٹیلرز کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 10583سیل مشینیں پوائینٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ منسلک کی جا چکی ہیں۔پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 606 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی حاصل کی جبکہ مقرر کردہ ہدف 507 ارب روپے تھا۔ اس طرح ہدف سے 99 ارب روپے اور 20 فیصد زائد حاصل کئے۔ رواں مالی سال اپریل کے ماہ میں 65 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی جبکہ مقرر کردہ ہدف 59 ارب روپے تھا۔ اس طرح 10 فیصد زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی۔ یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 88 ارب روپے زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی جو کہ 17 فیصد زائد ہے حالانکہ کرونا کے باعث معاشی سست روی بھی جاری ہے۔رواں مالی سال اپریل کے ماہ میں 4.54 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیائضبط کی گئی جبکہ پچھلے سال اپریل میں 3.43 ارب روپے کی اشیائ ضبط ہوئی تھی۔اس طرح ضبط شدہ اشیاء میں 32 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 48.55 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیائ ضبط کی گئی جو کہ پچھلے سال 31 ارب روپے کی تھی اس طرح ضبطگی میں 56 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔