معجزاتِ رسولؐ کا انسائیکلوپیڈیا

چودھری اکیڈمی کی طرف سے صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ یافتہ ممتاز ماہر تعلیم منصور احمد بٹ کی ایک ضخیم کتاب ’’معجزات رسول کا انسائیکلوپیڈیا‘‘ حقیقت میں سرکار دو عالمؐ کی ذات اقدس سے ان کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جو مصنف منصور احمد بٹ اور ناشر خالد چودھری دونوں کیلئے توشہ آخرت بھی ہے۔ یہ کتاب عاشقان رسالت کیلئے ایک تحفہ اور معلومات کا خزانہ ہے جس کا گھروں اور لائبریریوں میں ہونا ضروری ہے۔ نبی مکرمؐ کے معجزات کے حوالے سے یہ کتاب درحقیقت ذکر رسولؐ کا ہی تسلسل ہے۔ مصنف نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ حضورؐ کے تمام معجزات کو تلاش کرکے ایک خوبصورت کتاب کی شکل دی ہے۔ اس کتاب کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ تمام موضوعات کو حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی معجزے اور اس سے متعلق احادیث کو آسانی سے تلاش کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ یوں اس کتاب سے احادیث کے ساتھ سیرت نبویؐ کے مختلف حسین پہلو بھی سامنے آتے ہیں۔ کتاب نہایت آسان اور سادہ زبان میں لکھی گئی ہے جو پڑھنے والے کے دل و دماغ کو منور کرتی ہے۔ یہ کتاب اردو نثری سیرت نگاری میں خوبصورت اضافہ ہے۔ 480 صفحات کی اس کتاب کا ہدیہ 600 روپے ہے جو بڑے سائز میں خوبصورت مجلد ہونے کی وجہ سے زیادہ نہیں۔ یہ کتاب چودھری اکادمی الفضل مارکیٹ اردو بازار سے دستیاب ہے۔اس سلسلے میں 03004112009پر محمد خالد چودھری سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔(تبصرہ جی این بھٹ) 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...