لاہور (نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی لیبر کلاس کیساتھ آج بھی کھڑی ہے۔یوم مئی پر جاری کیے گئے اپنے مشترکہ بیان میں پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ بھٹو نے پہلی مزدور پالیسی دی اور محنت کشوں کیلئے لیبر کالونیز قائم کیں۔بینظیر بھٹو نے مہنگائی کے تناسب سے محنت کش کی تنخواہ مقرر کرنیکی ابتداء کی۔چودھری منظور احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مزدوروں کواداروں میں شراکت داری اور ٹریڈ یونین کا حق دلوایا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین و قانون کے تحت چائلڈ لیبر اور بھٹوں پر جبری مشقت کا خاتمہ کیا جائے۔
فخر ہے ذوالفقار بھٹو نے پہلی مزدور پالیسی دی:قمرزمان کائرہ
May 02, 2021