لاہور( نیوزرپورٹر) چیئرمین زکوۃ وعشر ڈسٹرکٹ لاہور شبیرسیال نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر حکومت پنجا ب نے عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لئے تمام تر خدمات ان کی دہلیز تک شفافیت کے ساتھ جلد پہنچانے کا تہیہ کررکھا ہے، محکمہ زکوۃ وعشر بھی حکومت کی ان کاوشوں میں معاون اورسرگرم ہے، محکمہ مستحقین زکوۃ، بے سہارا، بیوؤں، یتیم بچوں اور مفلوک لحال افراد کو ہر سال مالی امداد فراہم کررہے ہیں، مالی سال مستحقین زکوۃ کو گزارہ الاؤنس کی دوسری قسط کاآغاز کردیا ہے،صوبائی زکوۃ انتظامیہ ایک ارب 29 کروڑ، 60 لاکھ ریگولر گزارہ الاؤنس تقریباً 1 لاکھ، 44 لاکھ مستحقین کے لئے اور بصارت سے محروم 6 سو افراد 8 کروڑ کی رقم ضلعی زکوۃ کمیٹیوں کو جاری کرچکی ہے۔