آئیسکو کے جفاکش لائن سٹاف کی جدوجہد ڈھکی چھپی نہیں

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) آئیسکو چیف چوہدری عبد الرزاق نے کہا ہے کہ اداروں کی تعمیر و ترقی اور انھیں بام عروج پر پہچانے میںبنیادی کردار محنت کش طبقہ ادا کرتا ہے اور آئیسکو کے محنتی اور جفاکش لائن سٹاف کی جدوجہد کو ئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ آج اگر آئیسکو کا شمار ملک کی صف اول کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہوتا ہے تو اسکا سہرا یقینا ہمارے لائن سٹاف کے سر ہے۔آئیسکو چیف نے مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں آئیسکو کے تمام ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ورکرز کا وجود ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔جنہوں نے ہر طرح کے حالات میں آئیسکو کے قابل قدرصارفین کی نظروں میں آئیسکو کو سرخرو کیا ہے۔ آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ آئیسکو کا لائن سٹاف ادارے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے جس کی فلاح و بہبود کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن