کابل (نوائے وقت رپورٹ) گذشتہ روز کابل میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ یکم مئی افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن تھی مگر بدستور وہاں امریکی فوجوں کی موجودگی کے باعث طالبان کی جانب سے کسی ممکنہ ردعمل کا خظرہ تھا۔ افغان نیشنل آرمی کے اہلکار شہر چیک پوائنٹس پر گاڑیوں میں گشت کرتے دیکھے گئے۔ کابل میں افغان فوج کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کابل کے علاوہ بھی افغانستان کے اہم شہروں میں بھی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا تھا۔ ہفتے کے روز طالبان ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ڈیڈلائن گزرنے کا مطلب یہ ہے کہ اب طالبان بھی اس خلاف ورزی پر قابض فورسز کیخلاف کوئی بھی ایکشن کرنے میں آزاد ہیں۔ مگر طالبان ایک قیادت کے کسی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں کہ انخلا کی ڈیڈلائن میں اضافہ کیا جائے یا نہیں۔
انخلا کی ڈیڈلائن گزرنے پر کابل میں سکیورٹی ہائی الرٹ‘ افغان آرمی کا گشت
May 02, 2021