اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اگر کاروبار اور معیشت کو بچانا ہے تو عوام کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے مرتب کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے جو خدا کی ذات کا خاص کرم ہے ،حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ملک کی ترقی کا ٹول ثابت ہو ۔ اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کورونا کی پہلی ، دوسر ی اور تیسری لہر کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے بروقت اور درست فیصلے کئے جس کی وجہ سے پاکستان کو اس طرح کے حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس کادوسرے ممالک شکار ہوئے ہیں۔ کورونا وباء کی حالیہ لہر میں شدت آرہی ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں ۔
کاروبار، معیشت کو بچانے کیلئے کرونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں: ہمایوں اختر
May 02, 2021