کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سکھر کے سابق ضلعی صدر سردار شہزاد عاصی اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری دلاور خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ این اے 249 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی منظوری اور نتائج روکنے کے حکم کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کی منظوری سے ثابت ہوگیا الیکشن کے نتائج میں ناصرف انجینئرنگ ہوئی بلکہ پیپلزپارٹی کا اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ بھی سچ ثابت ہوا پیپلزپارٹی کے اس کردار پر پیپلزپارٹی کے بانی شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی روح کو بڑی تکلیف پہنچی ہوگی اقتدار کے حصول کیلئے پیپلزپارٹی اتنا گرجائے گی یہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا ۔
کراچی ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی، اسٹیبلشمنٹ گٹھ جوڑ ثابت، سردار شہزاد عاصی
May 02, 2021