TLPاور حکومت کا ڈیڈلاک ختم کراکے ملک کو بڑے سانحہ سے بچایا‘ ابو الخیر زبیر

May 02, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے شہدائے بدراور ولادت امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر ناظم علی آرائیں کی رہائشگاہ رحمن ٹاؤن پھلیلی میں جے یو پی حیدرآباد کی افطار پارٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق جب بھی باطل کے مقابلہ میں آتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد اس کے شامل حال ہوتی ہے اور اسباب کی قلت کے باوجود اللہ اس کو کامیابی سے سرفراز فرماتا ہے 17رمضان المبارک کو معرکہ بدر میں 313فرزندان اسلام نے بے سروسامانی کے عالم میں اللہ کی مدد سے حضور سرورکائنات ﷺ کی قیادت میں ایک ہزار سے زائد کے لشکر کفار کو شکست دے کر اسلام کے پرچم کو بلند کیا اسی تاریخ کو باطل حریت امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی 1926میں ولادت ہوئی آپ نے بدر کے مجاہدوں کی سنت پر عمل کرتے ہوئے بے سروسامانی کے عالم میں عصبیت ،لسانیت کے بتوںکو پاش پاش کر کے اسلام کے آفاقی پرچم کو بلند کیااور آخر دم تک بڑی پامردی سے پاکستان میں نظام مصطفیٰ ﷺکے عملی نفاذ اور مقام مصطفیٰﷺکے تحفظ کی جدوجہد کرتے رہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان نے ہرمشکل وقت میں ملک کی بقاء اور سالمیت کیلئے بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے فرانسی سفیر کی ملک بدری کے تناظر میں عاشقان مصطفیٰ ﷺ کے دھرنوں کے باعث ملک میں انتشار ،افراتفری ،بدامنی کو ہوادے کر ملک دشمن قوتیں پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے تھیں ہم نے TLPاور حکومت کے ڈیڈلاک کو ختم کراکے ملک کو بڑے سانحہ سے بچالیااور حکومتی نمائندوں اور TLPکی قیادت کو بات چیت کے ذریعہ معاملات حل کرنے کی ترغیب دی جس سے ملک بڑے انتشار اور خانہ جنگی سے بچ گیااب دونوں فریقین کو چاہئے کہ معاہدے کی پاسداری کریں اجتماع سے ناظم علی آرائیں،پیرسید سعید شاہ چشتی،ڈاکٹر محمدیونس دانش،عبدالروف الوانی ،محمد رضوان شیخ ،غلام سرورامینی،قارینیاز احمد نقشبندی،صاحبزادہ محموداحمد قادری،حافظ ارشاد نقشبندی ،حافظ اکبر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں