مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، علامہ ساجد علی نقوی 

May 02, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یوم مزدور مزدوروں کی جدوجہدیاددلاتاہے،مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھاکہ مزدور کی تعریف ، مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ دینے والا نظام کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔مزدوروں کی عزت و آبرو اور ان کے حقوق کو تحفظ صرف اسلامی نظام ہی دے سکتا ہے ،کیپٹل ازم ، سوشل ازم اور کیمونزم اس میں  بری طرح ناکام ہوچکے ہیں مزدوروں پر ستم تو ڈھائے گئے لیکن ان کا تحفظ نہ ہو سکا،حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے ۔

مزیدخبریں