فواد عالم کی تاریخ ساز اننگز،سنچری اسکور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم نے شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں مضبوط پوزیشن تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔فواد عالم نے عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں کھیلے  گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری 140رنزاسکور بنائے۔10 سال تک قومی ٹیم سے باہر رہنے والے فواد عالم کی یہ گزشتہ پانچ ٹیسٹ میچ میں تیسری سنچری ہے۔میچ کے تیسرے اور فیصلہ کن روز فواد عالم 140 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔اس سنچری کی بدولت  انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔فواد عالم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں گزشتہ 55 سال میں پہلے بلے باز ہیں جس نے اپنی ابتدائی چاروں نصف سنچریوں کو سنچری میں تبدیل کیا ہے۔اس سے قبل 1966 میں جان ایڈرچ نے اپنی ابتدائی چار نصف سنچریوں کو سنچری میں منتقل کیا تھا۔فواد عالم اپنی ابتدائی اننگز میں چار نصف سنچریوں کو سنچری میں مکمل کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے چھٹے کے چھٹے کھلاڑی ہیں۔ابتدائی چھ ٹیسٹ نصف سنچری کو سنچری میں منتقل کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے گیگری ہیڈلی کو حاصل ہے جبکہ ابتدائی 5 نصف سنچریوں کو سنچری میں منتقل کرنے والے بلے باز بھی ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس ہیں۔تاہم کرکٹ کی بائبل تصور کیے جانے والے ادارے بائبل نے اسے ایک عالمی ریکارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نصف سنچریوں کو سنچری میں مکمل کرنے کے 100 فیصد ریکارڈ کے ساتھ فواد عالم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے روی بوپارہ کے پاس تھا جنہوں نے ابتدائی چار اننگز میں 3 سنچریاں اسکور کی تھیں۔اس اننگز کے دوران بائیں ہاتھ کے بلے باز پاکستان کی جانب سے سب سے کم اننگز میں 4 سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔فواد عالم نے ٹیسٹ کی 18 اننگز میں 4 سنچریاں بنا کر یہ ریکارڈ بنایا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کپتان سلیم ملک کے پاس تھا جنہوں نے 24ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن