سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا دورہ  سستا رمضان بازار‘ انتظامات تسلی بخش قرار

May 02, 2021

خان پور(نامہ نگار)سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سید عامر شاہ نے خان پور سستا رمضان بازار کے وزٹ کے دوران تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیااور کہا کہ چینی اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہے  ۔سید عامر شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 13اشیاء پر 25فیصد سبسڈی دی ہے شہری ماسک پہن کر سستے رمضان بازار کا رخ کریں ۔ اس موقع پرانسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد اشرف گجر ،انچار ج شکایت سیل رضوان مجید،محمد عامر خان ،محمد شاہد ،جام عبدالمجید جاوید،فاروق احمد بھٹی ،ملک رفیق احمد ،حبیب اللہ خیال ودیگر بھی موجود تھے ۔ 

مزیدخبریں