اوچ شریف (خبر نگار+نامہ نگار)ڈی سی بہاولپور کے احکامات پر فوکل پرسن قاضی محمد نعیم نے عملہ کے ہمراہ بازاروں, مارکیٹوں, عباسیہ روڈ, خیر پور ڈاہا روڈ, احمد پور شرقیہ روڈ, کپڑا مارکیٹ, سردار مارکیٹ میں چھاپے مارے ہفتہ میں دو دن لاک ڈاؤن اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر 54دکانیں سیل کر دی گئیں اورکئی دکاندار بھاگ گئے اس موقع پر فوکل پرسن قاضی محمد نعیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جن کاروبار کو کھولنے کی اجازت نہیں اورایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی تاجران اورچھوٹے دکاندار حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کریں خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
اوچ شریف:لاک ڈاؤن اورایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 54دکانیں سیل
May 02, 2021