یکم مئی مزدورکے تقدس اور وقار کی علامت :  زبیر چنڑ، مدحت کامل حسین 

 مسافر خانہ(نامہ نگار) یکم مئی مزدوری کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔ترقی کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کا احترام بہت ضروری ہے۔ہمارا مذہب سماجی انصاف اور محنت کشوں کے حقوق پر زور دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف (لیبر ونگ) چیف سردار میاں زبیر محمود چنڑ ، پروفیسر ڈاکٹر مدحت کامل حسین ، میاں خالد اویسی ، ملک ایاز کلیار اور ڈاکٹر منظور حسین ملک نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی ملک اپنے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمیں یقینی بنانا ہے کہ آئین میں درج مزدوروں کے حقوق حقیقت بن جائیں۔ صوبائی صدر پی ایس اے ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبدالرحمٰن، راہنما پیپلز پارٹی ملک بلا ل ڈھڈی اور میاں فلک شیر،چیئر پرسن صوبہ بہاول پور اتحاد مسز آسیہ کامل نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس مشکل صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر مزدوروں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔

ای پیپر دی نیشن