رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)مینارٹی ونگ کے ضلعی صدربابولیلارام نے کہا ہے کہ میاں برادران کوعوام کے دلوں سے نکالنا حکمرانوںکے بس کی بات نہیں ہے، ا قتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو عوام سے زیادہ اپنے اقتدار اور عیش و آرام کی فکر ہے، تحریک انصاف کے نا اہل وزیروں اور نامناسب اقدام کی وجہ سے آج پاکستان میں کرونا وبا ء کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔