جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے ہمیشہ مزدور کا استحصال کیا: جمشید دستی

May 02, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر ) عوامی راج پارٹی کے سربراہ و مزدور رہنما جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بنانے میں سب سے زیادہ مزدوروں کا کردار ہے لیکن قیام پاکستان سے لیکر آج تک کرپٹ جاگیرداروں ، سرمایہ دار وں اور صنعتکاروں نے آئین و قانون کے باوجود نہ مزدورکا تحفظ کیا اور نہ ہی انہیں روزگار کے مواقع فراہم کئے نہ مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیںجب تک مزدور اپنے حقوق کے لئے اٹھ نہیں کھڑے ہوں گے اور ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ایوانوں میں نہیں جائیں گے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا کرونا کی آڑ میں 8سے 18مئی تک لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور پیشہ طبقہ کیسے عید کی خوشیاں منائیں گے حکومت فی کس مزدور دس ، دس ہزار الاؤنس دے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مظفر گڑھ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔

مزیدخبریں