9ملزموں   کاجوڈیشل ،5کاجسمانی ریمانڈ منظور،جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیا ت اورشراب برآمدہونے  کے مختلف مقدما ت میں ملوث 6ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ  دہلی گیٹ  میں درج  8 لیٹر شراب  برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملز م یامین ،تھانہ مخدوم ر شیدمیں درج2 بوتلیں شراب برآمد ہونے پر ملزم کامران ،تھانہ کینٹ میں 510لیٹرشراب برآمد ہونے پر ملزم محمدنواز،تھانہ گلگشت میں درج210 گرا م چرس برآمد ہونے پر ملزم کمیل،تھانہ مظفرآبادمیں درج 105 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم غلام یسین اورتھانہ ممتازآبادمیں درج شراب پی کرغل غپاڑہ کرنے پر ملزم جمیل شاہ کو جیل بھجوانے کاحکم دیاہے۔ اسی طرح  چوری کے مختلف مقدمات میں ملوث 3 ملزموں کاجسمانی اورایک ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ منظور کرنیکاحکم دیاہے۔ دریں اثناء  زیادتی اوراغواء  کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کاجسمانی اور2 ملزموں کاجوڈیشل ریمانڈ منظور کرنیکاحکم دیا ہے۔ جبکہ   تیزرفتاری سے گاڑی چلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب   مختلف مقدمات میں گرفتار 4 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن