بھارت ‘کرونا سے مرنے والی ماں کی نعش کے پاس بچہ دودن بھوکا پیاسا بیٹھارہا 

May 02, 2021

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں کرونا کے خوف کی وجہ سے 18مہینے کا بچہ ماں کی نعش کے پاس 2 دن تک بغیر کھائے پیئے بیٹھا رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر پونے میں کرونا کے خوف کی وجہ سے کوئی بھی شخص متاثرہ خاندان کی مدد کو تیار نہیں تھا جس پر مالک مکان نے پولیس کو فون پر اطلاع دی جس پر اہلکاروں نے پہنچ کر گھر میں ماں کی نعش کے پاس ہی بیٹے کو بیٹھا ہوا پایا۔شہری کرونا کے خوف کی وجہ سے بچے کو اٹھانے کو بھی تیار نہ تھے۔تاہم دو خاتون پولیس اہلکاروں نے بچے کو غذا فراہم کی۔خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ بچہ بہت بھوکا تھا اس نے فورا ہی دودھ پیا جبکہ اس کو تھوڑا بخار بھی تھا۔بعدازاں بچے کا سرکاری ہسپتال سے کرونا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ منفی آیا ۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والی خاتون کا شوہر کام کے سلسلے میں ریاست اترپردیش گیا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی ماں کا پوسٹمارٹم ہونے کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

مزیدخبریں