ک  اندرون سندھ طوفان گردو غبار‘ مواصلات کا نظام درہم برہم

اسلام کوٹ‘ پنگریو(نامہ نگاران) صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے اونٹ ہلاک ۔خبر مطابق ضلع تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم خوش گوار بنا دیا گزشتہ دن ہونے والی گرج چمک کے ساتھ بارش میں تھر کے آبائی گاؤں گوڑھیار میں ہاشم اوٹھو کے اونٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے  اونٹ ہلاک ہوگیا، اسی سلسلے میں اونٹ مالک کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے کسی باپاری نے دو لاکھ کا مانگا تھا مگر افسوس کہ وہ آج آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔پنگریو سے نامہ نگار کے مطابق پنگریو اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں دن بھر تیز طوفانی ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سے زیریں سندھ کے سیکڑوں شہروں قصبوں اوردیہاتوں میں معمولات زندگی متاثر ہوکررہ گئے پنگریو،  نندو، کھوسکی، شادی  لارج، ٹنڈوباگو، جھڈو، نوکوٹ، ڈیئی، کڈھن  لواری  شریف، ونگو، کلوئی،  ملکانی  شریف  تلہار، راجوخانانی اور زیریں  سندھ  کے  دیگر علاقوں میں گردوغبارکے ساتھ  تیزرفتار ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سے آسمان مٹی کے بادلوں سے ڈھکا رہا گردآلودطوفانی ہوائیں چلنے کے باعث بجلی اورمواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا گردوغبارکے طوفان کے باعث الرجی اورآشوب چشم کے مریضوں کو شدید مشکلات اورپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تیزطوفانی ہواؤں کے باعث سائن بورڈز ہورڈنگز اورچھپرے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے میدانی علاقوں میں دوردورتک دھول ہی دھول دکھائی دے رہی تھی تیز رفتارسمندری ہوائیں چلنے کے باعث ساحلی علاقوِں میں واقع سیکڑوں دیہات مٹی میں ڈھک گئے جبکہ آموں۔ چیکو اورلیموں کے باغات کونقصان پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن