لاہور(سپورٹس ڈیسک )جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے مشرق میں واقع ایک قصبے نے برازیل کی اولمپک سرفنگ ٹیم کی جانب سے کرونا وائرس کے معائنوں کے نظام اور ممکنہ انفیکشنز سے نمٹنے کی سہولیات کی فراہمی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔برازیل کی ٹیم ٹوکیو اولمپک مقابلوں کے دوران تربیت کیلئے مختص شہر میں ہوٹل کے کمرے ریزرو کروانے کا منصوبہ بنا رہی تھی کہ برازیل کی اولمپک کمیٹی نے مذکورہ قصبے سے درخواست کی تھی۔