اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے انتخابی اصلاحات کی تجویز پر مسلم لیگ نون کے ردعمل کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کاانتخابی اصلاحات پرمذاکرات سےفرارانتہائی افسوس ناک ہے۔ نون لیگ کا یہ کہنا کہ اصلاحات کاعمل پارلیمان کی بجائےالیکشن کمیشن نےکرناہے اس سے ظاہرہوتاہےکہ انہیں نظام کی سمجھ ہےنہ ہی اصلاحات سےکوئی دلچسپی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سازش سےبرسراقتدارآنےوالی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرےگی؟