کوئٹہ : بارش سے موسم مزید سرد، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

May 02, 2021 | 14:21

ویب ڈیسک

کوئٹہ:شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے بعد کوئٹہ و گردنواح میں موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ بارش کے بعد شہر کی میں شاہراہیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں ہیں ۔

کوئٹہ شہر اور گردنواح میں رات گئے سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ کوئٹہ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم سردہوگیا جبکہ کوئٹہ میں بارش کے بعد شہر کی مین شاہراہیں جان محمد روڈ کواری روڈ ارباب کرم خان روڈ جناح روڈ سمیت مرکزی اور نواحی علاقوں میں ندی نالے بند ہونے سے بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا جسکی وجہ سے شہریوں کو ازیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا جبکہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں سمیت میدانی علاقے لسبیلہ قلات خضدار ژوب مکران گوادر نوکنڈی تربت میں بھی تیزہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

مزیدخبریں