سٹیٹ بنک کی عید تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز میں کیش موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

May 02, 2022


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سٹیٹ بنک نے تمام شیڈولڈ بنکوں کو عید تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسزفراہمی اور ان میں کیش کی موجودگی کو یقینی بنانے کے ہدایت کی ہے ۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر تمام شیڈولڈ بنکوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تما م اے ٹی ایمز میں رقم  ہمہ وقت موجود ہو گی اور بنک اے ٹی ایمز بلاتعطل سروسز فراہم کریں گی ۔ ایس بی پی نے تعطیلات کے دوران سروسز کی معطلی یا اے ٹی ایمز میں رقوم کی عدم موجودگی کی شکایات پر  بنکوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا  ہے ۔

مزیدخبریں